شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، اعجاز شاہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ پولیس کا فرنٹ لائن فورس کی حیثیت سے امن و امان کی صورتحال مستحکم رکھنے میں اہم کردار ہے،شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس سروس کے اے ایس پی کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ فرنٹ لائن فورس ہونے کی حیثیت سے پولیس کا کردار نہایت اہم ہے- انہوںنے کہاکہ امن و امان کی صورتحال مستحکم رکھنے میں پولیس کا کردار نمایاں اہمیت کا حامل ہے- وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس فورس کی جانب سے ملک و قوم کی سلامتی و حفاظت کے لئے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس نے اہم کردار ادا کیا ہے- ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، خیبر پختون خواہ اور دور دراز علاقوں میں بھی پولیس کی خدمات ناقابل فراموش رہی ہیں- پولیس کی روز مرہ معاملات کے حوالے سے ذمہ داریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ لوگوں کی جان ومال اور عزت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہر پولیس افسر کا فرض اور اولین ترجیح ہونی چاہیے- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ ہر افسر کی کوشش ہونی چاہئے کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے- اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بحیثیت ایک افسر اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا ماتحت عملہ آپ کی عزت کرے اور اپنی خدمات بخوبی سرانجام دے تو آپ کو پیشہ وارانہ طور پر مثال بن کے دکھانا ہو گا- وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ٹریننگ اور دیگر مراحل کو کامیابی سے مکمل کرنے پر تمام افسران کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب اپنے فرائض جوش و جذبے کے ساتھ ساتھ بھرپور ذمہ داری سے سر انجام دیں گے- تقریب کے اختتام پر انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا- وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے پرںڈ کا معائنہ بھی کیا اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے- اس موقع پر پولیس کے اعلی افسران بھی موجود تھے-

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*