یورپ اور چین مابین معاہدہ، یورپی پارلیمنٹ کی حمایت

china

برسلز(آئی این پی)یورپین پارلیمنٹ نے یورپ اور چین کے درمیان ایک دوسرے کی 200 خاص اشیاکے تحفظ کے معاہدے کی بھر پور حمایت کا اظہار کیا ہے۔اس حمایت کا اظہار یورپین پارلیمنٹ نے ایک قرارداد کی صورت میں کیا جہاں 645 ممبران پارلیمنٹ نے اس کے حق میں ووٹ دیا۔ 22 ارکان نے مخالفت کی اور 18 ارکان غیر حاضر رہے۔یوروپ اور چین نے اس معاہدے پر ستمبر 2020 میں دستخط کئے تھے ۔ جس کے تحت دونوں فریقین نے خوراک اور مشروبات میں ایک دوسرے کی 100/100 خاص جغرافیائی اشیا ( GIs) کے تحفظ اور اس کے غلط استعمال سے تحفظ کا اعلان کیا تھا۔ جس میں فیتا ( Feta) منچنر بئیر، پولسکا ووڈکا، اور کوئیسو مانچیگو جیسی اشیا شامل ہیں ۔اشیا کے اس معاہدے کے آغاز کے بعد سے چین میں اس نام اور اس کی طرح کی دوسری شے بنانے پر قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*