بلال عباس کی ہندوستانی ہدایتکار کےساتھ کام کر نےکی خواہش ظاہر

لاہور(شوبز نیوز)معروف ٹی وی اداکار بلال عباس خان نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ بالی ووڈ میں روا رکھے جانے والے ناروا سلوک کے باوجود بھارتی ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کے خواہش ظاہر کر دی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈراما سیرل ”پیار کے صدقے“، ”چیخ“ اور ویب سیریز ”ایک جھوٹی لو اسٹوری“ میں بہترین اداکاری کرکے لوگوں کی داد سمیٹنے والے اداکار بلال عباس خان بھارتی ہدایت کار وشال بھاردواج کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلال عباس نے کہا کہ انہیں فلمیں اور ویب سیریز دیکھنا بہت پسند ہے۔ چاہے وہ ہالی ووڈ کی ہو یا بالی ووڈ کی۔ انہوں نے کہا میں نے کئی بھارتی فلمیں دیکھی ہیں جن میں ساو¿تھ انڈین فلمیں بھی شامل ہیں۔ اور میرے اداکار ہونے کے پیچھے بھی یہی وجہ ہے۔ میری خواہش ہے کہ مجھے وشال بھاردواج ڈائریکٹ کریں۔انہوں نے وشال بھاردواج کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا میں نے ان کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جن میں ”اوم کارا“، ”کمینے“، ”حیدر“، اور ”مقبول“ شامل ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*