ایران کے ارادے خطے کےلئے خطرہ ہیں،سعودی فرمانروا

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کے حکمران شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایران کے ایٹمی اور بیلسٹک میزائل پروگرام کو خطے کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور عالمی برادری سے اس کے خلاف فیصلہ کن موقف اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔ سعودی عرب کی مجلس شوری سے اپنے آن لائن خطاب میں انہوں نے ایران پر دوسرے ملکوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تہران دہشت گردی کی پشت پناہی، انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی سازشیں کر رہا ہے۔ شاہ سلمان کی یہ تقریر ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب سعودی عرب اگلے ہفتے جی ٹوئنٹی ممالک کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے اور امریکا میں صدر ٹرمپ کی انتخابی شکست کے بعد خطے میں امریکی پالیسی میں تبدیلی کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*