صوبے کے پرا من ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری اللہ داد ترین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا.صوبے کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی, خون ریزی سے بلوچستان کے پُر امن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے, کسی کو ٹارگٹ کرکے قتل کرنے والے انسانیت کے خلاف ہیں واضح رہے کہ تاجر رہنما اللہ داد ترین کو پیر کے روز پشین میں انکے گھر کے سامنے نشانہ بنایا گیا تھا جس سے وہ زندگی کی بازی ہار گئے تھے.صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے اللہ داد ترین کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی.صوبائی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں, انصاف کی فراہمی ہر ممکن طورپر یقینی بنائی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*