ہوس اقتدار میں نیا میثاق بناکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہوگی ،شبلی فراز

Shibli Faraz

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ ہوس اقتدار میں نیا میثاق بناکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہر گز کامیاب نہیں ہوگی ، جس تحریک کو آئے روزنئے میثاق کی ضرووت پڑ تی ہواس کا کوئی مستقبل نہیں، ظاہر ہوا کہ یہ نہیں جانتے کہ کرنا کیا ہے؟ یہ اندھیرے میں تیر چلا رہے ہیں، سینیٹر شبلی فرا ز نے اپنے بیان میں کہا کہ مولانا صاحب معاشی بحران پیداکرنے والے آپ کے دائیں بائیں کھڑے تھے، ان سے پوچھتے، ایسا کیوں کیا؟ شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے ، آج معاشی اشاریے مثبت ہیں، مولانا صاحب! حقیقی آئینی جمہوری نظام نہیں تو پھرآپ قومی اسمبلی سے باہر اور آپ کا بیٹا ممبر کیسے ہے؟ ، سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آئینی جمہوری نظام نہیں تو اپوزیشن جماعتیں گلگت بلتستان کے انتخابات کیوں لڑ رہی ہیں؟ شاہد خاقان عباسی آبائی حلقے سے ہاریں تو دھاندلی، لاہور سے جیتیں تو انتخابات شفاف؟ قوم سیاسی منافقت اور دوغلے پن سے بے زار ہوچکی ہے۔بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا عوامی وسائل کھانے والے پیشمانی اور ندامت کی بجائے ڈھٹائی کا ثبوت دے رہے ہیں ۔ ن لیگ کے اندر بے چینی پائی جاتی ہے ۔ نواز شریف ذاتی مفاد ات کے لئے بیانات دے رہے ہیں ۔ نواز شریف قانونی سوالوں سے ریلیف چاہتے ہیں ۔ ن لیگ کے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں ۔ قادر بلوچ اور ثناءاللہ زہری نون لیگ کو چھوڑ کر چلے گئے ۔ دیگر لوگ بھی بیانیے سے متعلق جلدخیالات کا اظہار کرینگے ۔ جلد ن لیگی رہنماءاپنی پوزیشن واضح کر دینگے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*