نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ٹوئٹر کی بائیو تبدیل کردی

واشنگٹن(م ڈ )امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ کی بائیو تبدیل کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 74 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہونے والے 77 سالہ جوبائیڈن نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاونٹ کی بائیو تبدیل کردی ہے، جو بائیڈن نے اپنی نئی ٹوئٹر بائیو کچھ اس طرح لکھی،امریکا کا نو منتخب صدر، ڈاکٹر بائیڈن کا شوہر، ایک قابل فخر والد اور دادا، تمام امریکیوں کے لیے بہترین ملک اور ماحول تعمیر کرنے کے لیے تیار ہے۔دوسری جانب جو بائیڈن نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ امریکا میں مختلف نسلوں کے لوگ اکٹھے ہورہے ہیں۔امریکا کے نو منتخب صدر جوبائیڈن نے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے اکاﺅنٹ کی بائیو تبدیل کردی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*