ماضی میں حکومتوں نے بلوچستان کےساتھ انصاف نہیں کیا ، لیاقت شاہوانی

Liaquat Shahwani

کوئٹہ (خ ن ) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ ماضی میں حکومتوں نے بلوچستان کے ساتھ انصاف نہیں کیا ، بلوچستان میں گزشتہ روز کورونا کے صرف 14کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، کورونا کی روک تھام کا واحد راستہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرناہے ، بلوچستان میں دفاتر میں ملازمین کی شرح 50فیصد تک کرنے کی تجویز زیرغور ہے ۔ ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔لیاقت شاہوانی نے کہاکہ کوئٹہ میں مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے لیڈروں نے اجتماعی طور پر پارٹی سے علیحدگی اختیار کی میڈیا پر ن لیگ کے رہنما یہ تاثر دے رہے ہیں کہ مشکل وقت میں بلوچستان کے رہنماﺅں نے ن لیگ چھوڑ دیایہ تاثر بڑا افسوسناک ہے بلوچستان کے لوگوں سیاسی ہے ماضی میں نواز شریف سمیت دیگر لیڈروں نے بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ یکم اکتوبر کو ہی کہا تھا کہ پی ڈیم ایم کوئٹہ میں جلسے کرنے سے کترا رہا ہے پی ڈی ایم کے کوئٹہ کے جلسے کے بعد تین بڑے جماعتوں کے مختلف موقف سامنے آرہے ہیںبلاول بھٹو نے بھی کہا ہے کہ نواز شریف کے موقف کے ساتھ نہیں ہے پشاور کے جلسے کے بعد مزید جماعتوں کے اختلاف بھی سامنے آئیں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سیاسی جماعتیں خاندانی جماعتیں بن گئی ہیںاین سی او سی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے حکومت بلوچستان نے دوسری لہر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ کورونا کیسز میں بڑھنے سے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، بلوچستان میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والوں پر جرمانیکی تجویز بھی ہے، بلوچستان میں دفاتر میں ملازمین کی شرح 50فیصد تک کرنیکی بھی تجویز ہے، کورونا کی دوسری لہر سے مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں مارکیٹوں کے وقت کو 10 بجے تک رکھا جانے کا فیصلہ ہوا ہے بلوچستان میں کورونا کے گزشتہ روز 14کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ کل کیسز کا صرف ایک فیصد ہے ایک ہفتے میں کورونا سے 3اموت ہوئے ہیں جو کہ تشویشناک ہے دوسری لہر میں بلوچستان میں اموات میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے عوام سے ایپل کی کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے،بصورت دیگر اگر عوام نے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کیا تو سخت کارروائی کرینگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*