پی سی بی کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 1478 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے اب تک مجموعی طور پر 1478 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔نیشنل ٹی ٹونٹی کپ (فرسٹ اور سیکنڈ الیون) میں 414،قائداعظم ٹرافی (چار اور تین روزہ کرکٹ) میں 260،نیشنل انڈر19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں 252،ویمنز ہائی پرفارمنس کیمپ میں75،میچ آفیشلز کے 90،پاکستان ، زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کل92 ٹیسٹ کروائے جاچکے ہیں جبکہ مختلف ایونٹس میں دیگر 295 ٹیسٹ بھی کیے گئے ہیں۔قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں شریک تمام 132 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ یہ تمام افراد 6 نومبر سے شروع ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راو¿نڈ میں شرکت کریں گے۔ایک فرد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر پی سی بی کے پروٹوکولز کے مطابق ایونٹ میں شریک باقی تمام افراد کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منگل کی دوپہر کو کیے گئے۔ اس فرد کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پراسےٹیم ہوٹل میں قائم کردہ آئسولیشن روم منتقل کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مقررہ ڈاکٹرز اس فرد کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں۔ندیم خان کا کہنا ہے کہ جب تک کورونا وائرس سے نجات کیلئے ویکسین تیار نہیں ہوجاتی، دیگر کھیلوں کی طرح کرکٹ بھی آئندہ کچھ عرصہ کورونا کے ساتھ ساتھ جاری رہنا ہے، اس سوچ، پاکستان کرکٹ کے مستقبل اور کھلاڑیوں کی صحت کو پیش نظر رکھتے ہوئے پی سی بی نے کوویڈ 19 کیلئے سخت پروٹوکولز تیار کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ تمام پروٹوکولز بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دئیے گئے ہیں کیونکہ ہمارے لیے ان شرکاء کی صحت اور حفاظت ہی پہلی ترجیح ہے۔قائداعظم ٹرافی کا تیسرا راو¿نڈ 6 نومبر سے شروع ہوگا ، 9 نومبر کو مکمل ہونے والے اس راو¿نڈ کے بعد فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں 11 روزہ کا وقفہ ہوگا، اس دوران ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ 2020 کے باقی ماندہ چار میچز 14، 15اور 17 نومبر کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی کے شعبہ میڈیکل اینڈ اسپورٹس سائنسز اب تک ڈومیسٹک کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور میچ آفیشلز کے مجموعی طور پر 1091 کوویڈ19 ٹیسٹ کرواچکا ہے۔ڈومیسٹک سیزن کا آغاز 28 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون سے ہوا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*