پاکستانی باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو لاہور میں میکسیکن باکسر سے ٹکرائیں گے

Muhammad-Waseem

سکاٹ لینڈ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی باکسر محمد وسیم 19 دسمبر کو لاہور میں میکسیکن باکسر سے ٹکرائیں گے ۔ محمد وسیم فائٹ کیلئےسکاٹ لینڈ میں سخت ٹریننگ مٰں مصروف ہیں جہاںپاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے محمد وسیم سے ملاقات کی اور انہیں مفید مشورے دئےے۔کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد وسیم جو کہ باکسنگ کے بین الاقوامی مقابلوں میں کتنی ہی فتوحات حاصل کرکے پاکستانی پرچم بلند کرتے آئے ہیں اب کی بار19 دسمبر کو لاہور میں میکسیکن باکسر سے ٹکرائیں گے اور آج کل سکاٹ لینڈ میں ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ محمد وسیم کی یہ فائیٹ عامر خان پروموشن کے زیر اہتمام فکس کی گئی ہے اور اس حوالے سے کنگ خان بہت پرامید ہیں، انھوں نے ناصرف سکاٹ لینڈ جاکر محمد وسیم سے ملاقات کی بلکہ ٹریننگ سیشن بھی جوائن کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ اس وقت باکسرمحمد وسیم پاکستان کے نمبر ون اور بیسٹ باکسر ہیں ، قوی امید ہے کہ وہ پاکستانی ورلڈ چمپئین بھی بنیں گے، محمد وسیم کی اگلی فائیٹ میکسیکن باکسر سے ہے جس کی ورلڈ رینکنگ دسویں نمبر پر ہے۔ عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں محمد وسیم بہترین باکسر ہیں، ملک میں ان کے معیار کا کوئی بھی دوسرا باکسر نہیں کیونکہ اپنی رینکنگ میں وہ ایشیا نمبر ون اور ورلڈ نمبر فورہیں اور ورلڈ ٹائٹل کے لئے تیار ہیں۔ کنگ خان نے کہا کہ عثمان وزیر اور دیگر باکسرز کو بھی محمد وسیم سے سیکھتے ہوئے ان کے نقش قدم پر چلنا چاہیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*