سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی کےلئے ضروری ہے، صدر مملکت

کراچی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے اراکین سندھ اسمبلی کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد ایوان صدر سے ملاقات، ملاقات میں اراکین اسمبلی جمال صدیقی، ارسلان تاج گھمن، رمضان گھانچی اور پارٹی رہنماءملک عارف موجود تھے ملاقات میں سندھ کی سیاسی امور تبادلہ خیال کیا گیا اراکین کی نے صدر مملکت کو سندھ کی موجودہ صورتحال اور مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ کی ترقی پاکستان کی ترقی کےلیے ضروری ہے احساس پروگرام کے ذریعے سندھ کے عوام کوکووڈ کے مشکل حالات میں 60ارب سے زائد امداد دی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کےلیے جلد سندھ کے دورے کروں گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*