پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ،وزیرخارجہ

Mehmood Shah Qureshi Foreign Minister

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے خلوص نیت کے ساتھ مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ،دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے افغان قیادت کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے،،وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ توقع ہے کہ اس کانفرنس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا ۔پیر کو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے فن لینڈ کے وزیرخارجہ پیکا ہاوسٹو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے خلوص نیت کے ساتھ مصالحانہ کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے ،وزیر اعظم عمران خان شروع سے کہتے چلے آ رہے ہیں کہ افغان مسئلے کا واحد حل، افغان قیادت میں افغانوں کو قابلِ قبول مذاکرات ہیں،دوحہ میں بین الافغان مذاکرات کا انعقاد، افغانستان میں قیام امن کیلئے انتہائی خوش آئند پیش رفت ہے افغان قیادت کو اس سنہری موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ان مذاکرات کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے ، وزیر خارجہ نے، افغان رہنماو¿ں عبداللہ عبداللہ، گلبدین حکمت یار اور افغان ویلوسی جرگہ کے دورہ ء پاکستان اور ان سے ہونیوالی مثبت بات چیت کے حوالے سے فن لینڈ کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ، وزیر خارجہ نے رواں ماہ کے آخر پر، جنیوا میں، فن لینڈ، اقوام متحدہ اور افغانستان کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونیوالی کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، اسے افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کیلئے اہم قرار دیا ،وزیر خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے جنیوا میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کرنے پر فن لینڈ کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ توقع ہے کہ اس کانفرنس میں افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے حوالے سے لائحہ عمل کو بھی زیرِ بحث لایا جائے گا ، دونوں وزرائے خارجہ کا افعان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی مشاورتی سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*