آسٹریا میں یہودی عبادت گاہ کے قریب حملے میں15 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی

ویانا(م ڈ)آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں دیر گے ایک یہودی عبادت گاہ کے قریب ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں15افرادہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ شہر کے مرکزی شویڈینپلاٹس سکوائر کے قریب پیش آیا ۔ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس علاقے سے دور رہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال نہ کریں۔رات گئے ہونےوالے اس حملے میں کم سے کم دوافراداورایک حملہ آور ماراگیا، آسٹریا کی پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے کم سے کم 6 مقامات پر حملہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ اس حملے میں 15افرادمارے گئے ،ویانا بلدیہ کے میئر نے حملہ آور کی کارروائی میں ایک شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔آسٹریا کے چانسلر سیباسٹیئن کرز نے اس حملے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور بھی ہلاک ہوا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*