وزیر اعظم پاکستان نے عالمی فورمز پر امّہ کا مسئلہ اٹھایا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

speaker national assembly asad qaisar

ٹوپی (آئی ا ین پی ) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے عالمی فورسز پر ا±مّہ کا مسئلہ اٹھایا ہے،اس وقت مسلمانوں کو اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے،حضور پاک کی شان پر ہماری آل قربان،ہم اپنے نبی کی ناموس اور عزت پر سمجھوتا نہیں کر سکتے،سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے،وزیر اعظم عمران خان مسلمانوں کا مقدمہ پوری دنیا میں لڑ رہے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جرگہ ہال ٹوپی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کو روکنے کے قانون سازی کی جائے گی ،پختونو کے نام پر سیاست کرنے والوں نے پختون قوم کو کیا دیا، ماضی کی حکومتوں کے غلط فیصلوں کا خمیازہ آج پاکستانی عوام بھگت رہی ہے، موجود حکومت کو تباہ حال معشیت ملی جسے بہتر بنانے میں وقت لگے گا، مجبوراً آئی ایم ایف کی طرف جانا پڑا کیوں کے خزانہ خالی تھا، ملکی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہیں بہت جلد عوام کو خوشخبری ملنا شروع ہو جائے گی، اسد قیصر نے کہا ڈالر نیچے آ رہا عارضی مہنگائی جلد ختم ہوجائے گئی،پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے ماضی میں حکومت کرنے والے بڑے اسٹیک ہولڈرز حکومت سے باہر ہیں، ،اپوزیشن اسمبلی میں آئے اور حل بتائے،صوابی کے عوام کی خدمت میرا مشن ہے،گدون اور ٹوپی میں پاور ٹرانسفامر لگنے سے بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے،صوابی میں تعلیم، صحت اور گیس اور بجلی کے ریکارڈ ترقیاتی کام جاری ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ٹوپی میں گرڈ اسٹشیشن اور کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*