سونے کی قیمت مزید1650روپے کی کمی

کراچی (کامرس ڈیسک )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مزید1650روپے کی کمی سے1لاکھ 11ہزار600روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت22 ڈالرکی کمی سے 1872ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 1650روپے کی کمی سے1لاکھ 11ہزار600روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 1414روپے کی کمی سے 95ہزار680روپے ہوگئی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*