میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے قائد اعظم ٹرافی کا نیا پوائنٹ سسٹم متعارف

PCB

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے (کل) اتوار25 اکتوبر سے شروع ہونے والے پاکستان کے پریمیئرکرکٹ ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی کےلئے نیا مگر مقابلے سے بھرپور پوائنٹ سسٹم متعارف کروادیا ہے،نئے پوائنٹ سسٹم کو متعارف کروانے کا مقصد ایونٹ کے زیادہ سے زیادہ میچز کو نتیجہ خیز بنانا ہے،کراچی کے چار مختلف وینیوز پر کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 31 میچز کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل 5 روز پر مشتمل ہوگا۔ کارکردگی اور نتائج اخذ کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو جارحانہ اور مثبت حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کی نئی متعارف کروائی گئی پلیئنگ کنڈیشنز یہاں موجود ہیں۔نئے پوائنٹ سسٹم کے تحت ابتدائی اننگز کے 100 اوورز میں 400 رنز بنانے والی ٹیم کو 5 بیٹنگ پوائنٹس ملیں گے۔ اس سے بلے بازوں کے اسٹرائیک ریٹ میں بہتری آئے گی۔ 100 یا اس سے کم اوورز میں اسکور بنانے کی رفتار کے حساب سےبیٹنگ پوائنٹس کی ترتیب کے مطابق ایک پوائنٹ،200 رنز پر،دو پوائنٹس، 250 رنز پر ،تین پوائنٹس، 300 رنز پر ،چار پوائنٹس، 350 رنز پر،پانچ پوائنٹس، 400 رنز پر،اسی طرح باو¿لرز میں مقابلے کی فضاءبرقرار رکھنے کے لیے بھی پوائنٹ سسٹم میں کچھ تبدیلی کی گئی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*