مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت350روپے کی کمی

کراچی (کامرس ڈیسک )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت350روپے کی کمی سے1لاکھ 15ہزار350روپے فی تولہ ہوگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت 4ڈالرکی کمی سے 1912ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی سطح پر سونے کی قیمت 350روپے کی کمی سے1لاکھ15ہزار350روپے ہوگئی جب کہ دس گرام سونے کی قیمت300روپے کی کمی سے 98ہزار894روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کی کمی سے1240روپے مستحکم رہی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*