دورہ پاکستان سے قبل ،زمبابوے کے دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے

ہرارے(سپورٹس ڈیسک)دورہ پاکستان کے لیے اعلان کردہ زمبابوے کی ٹیم کے 2کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔پاکستان کے اعلان کردہ 25 رکنی ابتدائی اسکواڈ میں ریگس چکابوا اور ٹمی سین موروما بھی شامل تھے جنہیں پاکستان کا سفر کرنا تھا لیکن انہیں پاکستان پہنچنے والے 20رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔چکابوا اور مروما ہرارے کی زمبابوے کرکٹ اکیڈمی میں بائیو سیکیور ببل میں ایک ہی کمرے میں رہ رہے تھے اور دونوں کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس کے بعد جو کھلاڑی بھی ان سے رابطے میں آئے تھے ان کی اسکریننگ اور ٹیسٹ کیے گئے جس کئے نتیجے میں سپورٹ اسٹاف کے دو اراکین کے ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ان چاروں افراد کو قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسی وجہ سے انہیں دورہ پاکستان کا حصہ نہیں بنایا گیا۔یہ ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود زمبابوے کا دورہ پاکستان کھٹائی میں نہیں پڑا اور زمبابوے کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے جسے یہاں پہنچنے سے قبل ان چاروں افراد سے الگ ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*