ماہرہ خان نے نئی فلم کی تصاویر قائد اعظم کے قول کےساتھ شیئر کر دیں

لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان نے نئی آنے والی فلم ” قائداعظم زندہ باد “ سے چند تصاویرشیئرکرتے ہوئے مداحوں کو خواتین سے متعلق بانی پاکستان کا قول یاد کروادیا۔اداکارہ نے انسٹا پر فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی اپنی اور فہد مصطفی کی تصاویر شیئرکیں اور بتایا کہ فلم کا ٹیزر ہفتہ 17 اکتوبر کو ریلیز کیا جارہاہے۔کیپشن میں ماہرہ نے قائد اعظم محمد علی جناح کا معروف قول لکھا کوئی قوم اس وقت تک عظمت کی بلندیوں پرنہیں پہنچ سکتی جب تک اس کی خواتین شانہ بشانہ نہ ہوں۔فلم میں ماہرہ کے ہیرو فہد مصطفی نے اس پوسٹ پر تبصرے میں لکھا فکر نہ کریں، گلاب کے ہوتے ہوئے آپ کو کچھ نہیں ہوگا۔ایکشن کامیڈی فلم میں پولیس افسر کا کردار نبھانے والے فہد مصطفی نے بھی یہ تھرلنگ تصویر شیئر کی، اس سے قبل انہوں نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک فالوورز کودکھائی تھی۔فلم ” قائداعظم زندہ باد “ میں فہد اورماہرہ پہلی باربطورہیرو ہیروئن ایک دوسرے کے مقابل ہوں گے۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم ” ایکٹران لا ء“میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*