ماڈلنگ کی دنیا میں شناخت بنانا بہت مشکل کام ہے ‘ نادیہ حسین

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں شناخت بنانا بہت مشکل کام ہے جو لوگ ماڈلنگ کو آسان سمجھتے ہیں وہ غلط فہمی میں مبتلا ہیں ۔انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماڈلنگ اور کمرشل میں کام کرنے کی غرض سے پوری دنیا گھوم چکی ہوں مگر پاکستان سے زیادہ خوبصورتی کسی اور ملک میں نہیں اور خاص طور پر ہمارے شمالی علاقہ جات کا قدرتی حسن دنیا میں کہیں اور نہیں ملتا ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز کی دنیا میں کام کرنے کے ساتھ گھر میں بھی وقت دینا پڑتا ہے تاکہ گھریلو زندگی متاثر نہ ہو ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*