کورونا دوا سے خود کو سپرمین محسوس کرتا ہوں، جوبائیڈن جھوٹے ہیں،ٹرمپ

واشنگٹن(م ڈ )امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورونا کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سپر مین محسوس کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو جھوٹا بھی قرار دیا۔ جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے بڑے برے طریقے سے کورونا وائرس کی وبا کو ہینڈل کیا۔صدر ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا، انہوں نے ہزاروں حمایتیوں سے خطاب کرتے ہوئے کورونا وائرس مبتلا ہونے کی کہانی سنائی۔ کہتے ہیں کوویڈ 19 کے دوران انہیں ایسی دوا دی گئی جس کے بعد وہ اپنے آپ کو سپرمین محسوس کرتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے کہا وہ بہت اچھا محسوس کر رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*