پاکستان بھاری اکثریت سے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

united nations

نیویارک(م ڈ) پاکستان کو بھاری اکثریت کے ساتھ ایک بار پھر اقوامِ متحدہ (یو این)کی انسانی حقوق کونسل (ایچ آر سی)کا رکن منتخب کرلیا گیا اور 193 اراکین پر مشتمل جنرل اسمبلی میں پاکستان نے 169 ووٹ حاصل کیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کونسل کی چارنشستوں کے لیے ایشیا پیسیفک خطے سے 5 امیدوار مد مقابل تھے جن میں سے پاکستان نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔واضح رہے کہ پاکستان 2018 سے ایچ آر سی میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے جبکہ گزشتہ روز ہونے والے انتخاب میں پاکستان کو مزید 3 سال کے لیے رکن منتخب کرلیا گیا ہے، اس رکنیت کا آغاز یکم جنوری 2021 سے ہوگا۔مزید یہ کہ 2006 میں انسانی حقوق کونسل کے قیام کے بعد سے پاکستان انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی اس سب سے اہم تنظیم کا پانچویں مرتبہ رکن منتخب ہوا ہے۔اس حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا کہ عالمی برادری نے ایک بار پھر پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*