پاکستان اور برطانیہ میں دوطرفہ تجارت میں اضافے کے وسیع امکانات ہیں

UK

کراچی(کامرس ڈیسک) یو کے پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے پاکستان چیپٹر کے صدر خورشید برلاس کی قیادت میں وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری سے ملاقات کی۔وفاقی وزیر سے ہونے والی ملاقات میں یو کے پاکستان بزنس کونسل کے سیکرٹری جنرل عطاء الحق،عبدالکریم آڈھیا،عدنان احمد بھی موجودتھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ میں دو طرفہ تعاون اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا یہ وژن ہے کہ ریجنل ٹریڈ کے ساتھ ساتھ تمام ملکوں کے ساتھ تجارت کو ترقی دی جائے۔ خورشید برلاس نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کورونا کے باوجود یو کے پاکستان بزنس کونسل کی سرگرمیوں کو زوم میٹنگز کی کی صورت میں جاری و ساری رکھا گیا ہے جس سے باہمی رابطے مستحکم ہوئے ہیں اور مستقبل میں پاکستان اور برطانیہ کے مابین صنعت تجارت کی نئی راہیں کھلیں گی ۔سیکرٹری جنرل یوکے پاکستان بزنس کونسل عطاء الحق نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تاجروں کو تجارتی شعبوں سے متعلق ہرممکن معلومات اور اپنی مصنوعات کو متعارف کرانے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے ہر سطح پر رابطے جاری ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*