پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی

stock exchage pakistan declining

کراچی (کامرس ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںبدھ کو بھی اتار چڑھاو¾ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 137.61پوائنٹس کے اضافے سے40144.29پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجبکہ70.09فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت23ارب18کروڑ86لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت19.76فیصد کم رہا۔گذشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میںکے ایس ای100انڈیکس 40183پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی پیر اور منگل کی طرح ملک میں سیاسی عدم استحکام اور آئندہ ہفتے ایف اے ٹی ایف کے ہونےو الے اجلاس کے حوالے سے مختلف خدشات کے پیش نظر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اپناتے ہوئے حصص فروخت کرنے شروع کردئے جس کے سبب مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے39840پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن بعد میں مندی کے نتیجے میں سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کے باعث ریکوری آنے سے تیزی رجحان غالب آگئی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*