ٹرن اوور پر سروس چارجز پر ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے ‘ پیففا

لاہور( کامرس ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل فریٹ فارورڈز ایسوسی ایشن کے نو منتخب چیئرمین محمدالیاس چوہدری نے کہا ہے کہ مطالبہ ہے کہ ٹرن اوور پر 3فیصد ٹیکس وصولی کی بجائے سروس چارجز پر ٹیکس وصولی کو یقینی بنایا جائے مگر ابھی تک گراس انوائس پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے ،فریٹ فارورڈرز کے مسائل حل کرانا اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے نو منتخب عہدیداروں سینئر وائس چیئرمین اسد احمد ، وائس چیئرمین علی باجوہ، بی ایم ڈی لیڈر وای سی ممبر فیڈریشن چیئرمین محمد جمیل احمد ، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین شکیل احمد، محمد اصغر ملک، حبیب زیدی، علی عدنان کے ہمراہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے فریٹ فارورڈرزایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں کو بھی مبارکباد کے پیغامات بھجوائے گئے ۔محمد الیاس چوہدری نے کہاکہ لاک ڈاﺅن کے بعدفریٹ فارورڈزکی مشکلات میں اضافہ ہے اور یہ مشکلات ابھی تک بر قرار ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی نے غیر قانونی اور غیر ضروری طور پر فریٹ ممبران کو آڈٹ کا نام لے کر ہراساں کرنا شروع کردیا ہے ،حکومت ٹیکس نظام میں آسانیاں پیدا کرنے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فریٹ فارورڈرز تما م سیکٹرز میںسے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا سیکٹر ہے جوکہ حکومت کو ہر سال 600 ارب ٹیکس ادا کرتا مگر کارگو کے مسائل ابھی تک حل طلب ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*