موجودہ حکومت میں لاقانو نیت عرو ج پر ہے‘ گڈز ٹرانسپورٹرز

لاہور( کامرس ڈیسک)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں لاقانو نیت عرو ج پر ہے،تحریک انصاف کے دور میںانصاف دربدر اور قانون محض ایک کا غذی ٹکڑا ثا بت ہورہاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور پار لیمنٹ کی قانون سازی کو ادارے کوئی اہمیت نہیں دے رہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے اگرحکومت نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون جو نافذالعمل ہےںاور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں دیئے گئے اوور لوڈنگ کے خاتمے اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد نہیں کروانا تو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو بند کر دیں جب آپ کی حکومت قانون پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو میرٹ اورقانون پر عملداری کے نعرے کیوں لگائے گئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*