شنیرانے 8سالہ بچے کی دکھ بھری کہانی سنادی

کراچی (شوبز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی د±کھ بھری کہانی سنائی ہے۔سماجی کارکن شنیرا اکرم ٹوئٹر پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، شنیرا اکرم پاکستان اور نو جوان نسل کے مسائل سے متعلق اکثر ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔شنیرا اکرم نے ایک 8 سالہ بچے کی آنکھوں دیکھی کہانی ٹوئٹر صارفین کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ صبح صبح ایک گھر کے سامنے سے گزرنا ہوا جہاں میں نے ایک چھوٹے سے تقریباً 8 سالہ بچے کو گھر کا مرکزی دروازہ کھولتے ہوئے دیکھا، گھر کے اندر سے ایک کار باہر آرہی تھی جس میں دروازہ کھولنے والے بچے کا ہم عمر بچہ اسکول یونیفارم پہنے بیٹھا تھا اور سکول جا رہا تھا‘۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*