سکرین پر خواتین کی تضحیک دکھانا آرٹ نہیں، حمزہ عباسی

کراچی (شوبز ڈیسک)اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ سکرین پر خواتین کو عریاں دکھانا یا ان کی تضحیک کرنا آرٹ نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ خواتین کو آئٹم سانگس یا نیم عریاں شوز میں سکرین پر تضحیک آموز طریقے سے دکھانا آرٹ نہیں ہے اور نہ ہی اسے سیکولرزم کہتے ہیں۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ یہ میری ذاتی رائے ہے کہ سکرین پر خواتین کو بولڈ اور نیم عریاں انداز میں دکھانا ان کی تذلیل ہے اور اسے کسی طرح آرٹ نہیں کہا جا سکتا اور نہ ہی یہ عمل مذہب اور سیکولرزم میں قابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی چینلز پر نیم عریاں شوز اور آئٹم سانگس کو بھی آرٹ کہنا غلط ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*