ای سی سی کی پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو 5ارب جاری کرنےکی منظوری

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاور ہولڈنگ کمپنی کا 350ارب روپے کا قرض حکومت کے ذمہ منتقل کرنے کی منظوری دیدی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کو ہونے والے اجلاس میں 4 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی نے پاور ہولڈنگ کمپنی کا 350ارب روپے کا قرض حکومت کے ذمہ منتقل کرنے کی منظوری دیدی ۔ ذرائع کے مطابق یہ قرض سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے لیے حاصل کیا گیا، کارکے کو نیشنل بینک کی جانب قرض اور سود کی ادائیگی کے لیے گرانٹ کی منظوری دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سکوک بانڈز پر شرح منافع کی ادائیگی کے لیے 10ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ۔پاکستان تخفیف غربت فنڈ کو 5ارب روپے کے فنڈ جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ای سی سی نے اجلاس پیر کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ،آئندہ پیر کو ہونے والے اجلاس میں گندم اور چینی کی درآمد کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*