انسٹاپر تصاویر شیئر کرنے پر کومل عزیز پر صارف کی تنقید

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ا±بھرتی اداکارہ کومل عزیز خان نے سوشل میڈیا پر خود پر ہونےوالی تنقید کا کرارا جواب دیا ہے جس پر خواتین ان کو خوب سراہ رہی ہیں۔ڈرامہ ’بھروسہ پیار تیرا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کومل عزیز آج کل بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں اور قدرتی نظاروں کو انجوائے کرتے ہوئے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کےساتھ اپنی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔ کومل عزیز کی جانب سے نیلے رنگ کے لباس میں ملبوس خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں ا±ن کا بتانا تھا کہ وہ اس وقت ترکی کے شہر بوڈرم میں موجود ہیں، کومل عزیز کے پیچھے بوڈرم دریا بھی نظر آر ہا ہے۔کومل عزیز نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آج ا±ن کے لباس اور بوڈرم دریا کا رنگ ایک جیسا نظر آ رہا ہے،‘ کومل عزیز کی اس تصویر پر ا±ن کے مداحوں کی جانب سے جہاں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آئے وہیں کئی تنقیدی اور نفرت انگیز کمنٹ بھی آئے۔کومل عزیز کی تصویر پر ایک انسٹا صارف کا تنقید کرتے ہوئے کمنٹ کیا گیا کہ ’ پاکستان سے باہر جاتے ہی حیا اِن کا ساتھ چھوڑ دیتی ہے، یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کیوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*