افغانستان ،دوفوجی ہیلی کاپٹر ٹکراگئے، 15افراد ہلاک

کابل (م ڈ )افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے، واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ادھر صوبائی گورنر کے ترجمان نے نوا میں ہونے والے اس حادثے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔افغان میڈیا کے مطابق افغان فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹر صوبے ہلمند کے ضلع نوا میں ٹکرا کر تباہ ہوئے ۔یہ ہیلی کاپٹرز زخمیوں کو لینے اور مزید افغان کمانڈوز پہنچانے کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔دو ہیلی کاپٹرز ٹکرا کر تباہ ہونے کے اس واقعے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*