آنےوالے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائےگی، عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی، مشکل حالات میں ملکی معیشت کوبہتری کی جانب لے جا رہے ہیں،معاشی ٹیم کی کوششوں سے صنعتی پہیہ چلنے لگا ہے،حکومت نے پوری توجہ مہنگائی میں کمی اورمعیشت کی بہتری پرمرکوزکردی ہے،مریم نواز نے این اے 120 کے ضمنی انتخاب پر ڈھائی ارب روپے خرچ کیے تھے جب کہ قانون کے تحت یہ پیسہ خرچ نہیں ہو سکتا تھا،یہ معاملہ نیب کو بھجوارہے ہیں،شریف خاندان نے پنجاب حکومت کا خزانہ ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا، بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورمہنگائی کی روک تھام کے لیے حکومتی اقدامات پرگفتگو ہوئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے اقدامات کررہے ہیں اورآنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہو جائے گی، مشکل حالات میں ملکی معیشت کوبہتری کی جانب لے جا رہے ہیں،معاشی ٹیم کی کوششوں سے صنعتی پہیہ چلنے لگا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سیمنٹ، موٹر سائیکل اور تعمیراتی شعبوں میں اشیا کی ریکارڈ فروخت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے اور جلوسوں پردھیان دینے کے بجائے کارکردگی پرتوجہ دیں،اپوزیشن جماعتیں خود ہی عوام کے سامنے بے نقاب ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو معلوم ہے کہ ساری جماعتیں اپنے مفادات کے لیے اکھٹی ہوئی ہیں،حکومت نے پوری توجہ مہنگائی میں کمی اورمعیشت کی بہتری پرمرکوزکردی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خورونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، دھاندلی کا شورکرنے والوں نے انتخابی عذرداریاں ہی دائرنہیں کیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کے لیے ہم نے مخلصانہ پیشکش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے دھاندلی کے ثبوت ہی پیش نہیں کیے گئے۔سابقہ ادوار حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن نے ریکارڈ قرضے لے کر قوم کے ساتھ ظلم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود معیشت کو بہتری کی جانب لے جا رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*