ٹی 20،بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنانےوالے بیٹسمین بن گئے

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20کرکٹ میں مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔بابراعظم نے 2020 میں مجموعی طور 942رنز اسکور کرلیے ہیں، انہوں نے اس دوڑ میں شامل انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز 895)اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس (809)کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔وہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20ٹوئنٹی کے میچ میں ایک اور نصف سنچری اسکور کرتے ہی ایلیکس ہیلز سے آگے بڑھ گئے، یوں وہ مسلسل دوسرے برس ٹی 20میں سب سے زیادہ زیارہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔بابراعظم نے رواں برس اب تک 8 نصف سنچریاں اور 1سنچری اسکور کی ہے، یوں وہ 9 ففٹی پلس اسکور کے ساتھ اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان اس سال ٹی 20میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں ،انہوں نے 2020 میں 108 چوکے لگائے ہیں جبکہ کوئی دوسرا بیٹسمین اب تک 100چوکے بھی نہیں لگا سکا ہے۔مڈل آرڈر بیٹسمین سال 2019 میں بھی ٹی 20میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے ،انہوں نے 39اننگز میں 1607رنز بنائے تھے۔اس سال پاکستان کی جانب سے بیٹنگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شعیب ملک کا دوسرا نمبر ہے، جنہوں نے اب تک 703رنز اسکور کیے ہیں جبکہ محمد حفیظ 684رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔حیرت انگیز طور پر اس سال (2020)سب سے زیادہ ٹی 20وکٹیں لینے کا ریکارڈ بھی پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کے پاس ہے، جو 39وکٹیں لے کر اس وقت سرفہرست ہیں۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20کرکٹ میں مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔بابراعظم نے 2020 میں مجموعی طور 942رنز اسکور کرلیے ہیں، انہوں نے اس دوڑ میں شامل انگلینڈ کے ایلیکس ہیلز 895)اور آسٹریلیا کے مارکس اسٹوئنس (809)کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔وہ راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20ٹوئنٹی کے میچ میں ایک اور نصف سنچری اسکور کرتے ہی ایلیکس ہیلز سے آگے بڑھ گئے، یوں وہ مسلسل دوسرے برس ٹی 20میں سب سے زیادہ زیارہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔بابراعظم نے رواں برس اب تک 8 نصف سنچریاں اور 1سنچری اسکور کی ہے۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم ٹی 20کرکٹ میں مسلسل دوسرے برس زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*