شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اور گوری خان کی جوڑی کو بھارتی فلم انڈسٹری کی کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے، شاہ رخ اور گوری کی شادی کو 29 سال ہوگئے ہیں، شاہ رخ نے اپنی لو اسٹوری کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گوری کے اہل خانہ سے پانچ سال تک جھوٹ بولا تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ا±ن کی اور گوری کی پہلی ملاقات 1984 میں ہوئی تھی جب وہ دونوں دہلی میں ایک مشترکا دوست کی پارٹی میں موجود تھے، ا±س وقت شاہ رخ خان کی عمر صرف 18 سال تھی۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ’میں نے دیکھا پارٹی میں گوری کسی اور لڑکے کے ساتھ ڈانس کررہی ہیں اور ساتھ ہی وہ ڈانس کرنے میں تھوڑی شرم بھی محسوس کررہی تھیں ۔میں نے پہلی مرتبہ گوری سے بات کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کچھ خاص دلچسپی نہیں دکھائی اور کہا کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کا انتظار کررہی ہیں۔ کنگ خان نے بتایا کہ یہ سن کر میرے سارے خواب چکنا چور ہوگئے تھے لیکن خدا کو کچھ اور ہی منظور تھا، مجھے چند روز بعد معلوم ہوا کہ گوری کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*