جنوبی اوروسطی ،ایشیائی ریاستوں کو، پاکستانی برآمدات اوران سے درآمدات میں کمی

کراچی(کامرس ڈیسک)جنوبی اوروسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات اوران ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اگست 2020 تک کی مدت میں جنوبی اوروسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اوردیگرعلاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 248.73 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 371.52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس عرصے میں افغانستان کو123.75 ملین ڈالر، بھارت کو0.512 ملین ڈالر، بنگلہ دیش کو85.88 ملین ڈالراورسری لنکاکو 28.77 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ جولائی سے اگست 2020 تک کی مدت میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اوردیگرعلاقائی ممالک سے درآمدات کا حجم 64.79 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک سے درآمدات کا حجم 225.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔جنوبی اوروسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی برآمدات اوران ممالک سے درآمدات میں کمی ریکارڈکی گئی ہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اگست 2020 تک کی مدت میں جنوبی اوروسطی ایشیائی ریاستوں افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت،ایران، سری لنکا اوردیگرعلاقائی ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 248.73 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ان ممالک کوپاکستانی برآمدات کا حجم 371.52 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*