تعلیم ،صحت اور انفراسٹکچر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،میر ضیاءلانگو

کوئٹہ(خ ن)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر دم کوشاں ہے۔تعلیم صحت اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے, طلبا کے مسائل کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے,صوبے میں امن و امان کی صورتحال پہلے سے کافی بہتر ہو چکی ہے جس کے لئے تمام متعلقہ اداروں نے اپنا احسن کردار ادا کیا ہے, صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے کہا کہ صوبے کے عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی سے عوام کا اعتماد بحال ہوا ہے, محدود وسائل کے باوجود صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام میں کسی قسم کی احساس محرومی نا رہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ترقیاتی منصوبوں کی بر وقت تکمیل کو بھی یقینی بنا رہے ہیں تاکہ جلد ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔کم ترقی یافتہ علاقوں کو دوسرے اضلاع کے برابر لانے کیلئے ترقیاتی پیکج شروع کیے گئے ہیں تاکہ یکساں ترقی کو ممکن بنایا جائے.وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی سہولیات نے عوام میں آگاہی فراہم کی ہے۔عوام اب پہلے سے کہیں زیادہ باشعور ہیں, معلومات تک آسان رسائی سے عوام اپنے ترقیاتی منصوبوں سے بخوبی واقف ہیں۔موجودہ دور میں عوام کو دھوکہ دینا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو گیا ہے۔عملی اقدامات کئے بغیر عوام کا اعتماد حاصل کرنا اب ناممکن ہو گیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*