کورونا وباءپر مکمل قابو پانے تک ہمیں احتیاط کرنی چاہیے ،صدر مملکت

اسلام آباد (آئی این پی )صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا وباءپر مکمل قابو پانے تک ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کبھی کبھی بد احتیاطی سے انسان جیتی ہوئی جنگ بھی ہار جاتا ہے ،بھارت پاکستان کو توڑنے کی سازش میں ملوث تھا ، مودی نے بھی مشرقی پاکستان میں بھارت کے کردار کا اعتراف کیا ہے ، بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں آج بھی چل رہی ہیں ، وہ مختلف طریقوں سے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے ،کراچی کے حالات خراب کرنے میں بھی بھارت ملوث رہا ہے ، پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو سمجھنا ہوگا کہ مولانا عادل پرحملہ باہر سے ہوا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کا فقدان ہے۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو د ے رہے تھے ۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ کورونا پہ مکمل قابو پانے تک ہمیں احتیاط کرنی چاہیے کبھی کبھی بد احتیاطی سے انسان جیتی ہوئی جنگ بھی ہار جاتا ہے ۔ بھارت پاکستان کو توڑنے کی سازش میں ملوث تھا ۔ مودی نے بھی مشرقی پاکستان میں بھارت کے کردار کا اعتراف کیا ہے ۔ بھارت کی پاکستان مخالف سازشیں آج بھی چل رہی ہیں ۔ بھارت مختلف طریقوں سے پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے ۔ کراچی کے حالات خراب کرنے میں بھی بھارت ملوث رہا ہے ۔ ایم کیو ایم نے بھی اس کا اعتراف کیا ۔ انہوں نے مولانا عادل خان کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کو سمجھنا ہوگا کہ یہ حملہ باہر سے ہوا ہے ۔ اس کا آلہ کار نہ بنیں کسی کو غدار نہیں کہتا لیکن بھارتی بیانیے کا حصہ نہ بنیںہم سب کو متحد ہونا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیو اکنامک حب بننے جا رہا ہے ۔ بھارت پاکستان کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھ سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے علماءکو بہت سی چیزوں میں متحد کیا ۔ بہت سے مسائل علماءسے اتفاق کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ قومی سطح پر علماءکے ساتھ اچھے روابط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان رابطے کا فقدان ہے ۔ حکومت کہتی ہے کہ اپوزیشن ہر ملاقات میں این آر او مانگتی ہے اور اپوزیشن کہتی ہے کہ ہم این آر او کی بات نہیں کرتے ۔ پانامہ لیکس کے بعد پہلا حملہ عدلیہ پر ہوا ۔ نیب پر حملے آج بھی ہو رہے ہیں ۔ اسٹیبلشمنٹ پر حملہ بہت افسوس ناک ہے ۔ اپنے آپ کو بچانے کے لئے قومی اداروں پر حملے سے پاکستان کا ہی نقصان ہے ۔ انہوں نے نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کہنے کو کچھ نہیں رہا تو لندن سے ہونے والی تقریر میں اداروں پر حملہ کیا ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*