کوئٹہ میں اشیاءخورد نوش کی قیمتوں میں ہوشرباءاضافہ

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں اشیاءخورد ونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ، انڈے 200روپے فی درجن فروخت جبکہ دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی من مانے اضافے نے شہریوں کو پریشان کردیا، پرائس کنٹرول کمےٹی ، ضلعی انتظامیہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ ادارے غیر فعال ہونے سے گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر میں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا ہے کوئٹہ میں اتوار کو فی درجن انڈے 200روپے میں فروخت کئے گئے اسی طرح دالوں کی قیمتوں میں بھی فی کلو 10سے 30روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ کوئٹہ شہر میں سبزیاں اور پھل بھی مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں کوئٹہ میں پیاز فی کلو 60روپے، مٹر 300روپے، ادرک 1000روپے فی کلو، لہسن 280روپے فی کلو، گوبی 80روپے فی کلو، ٹماٹر120روپے فی کلو، آلو 100روپے فی کلوفروخت ہوئے ۔کوئٹہ شہر میں ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمےٹی، محکمہ انڈسٹریز، بلوچستان فوڈ اتھارٹی سمیت کوئی بھی متعلقہ ادارہ شہریوں کی شنوائی کے لئے فعال نہ ہونے کی وجہ سے گراں فروشوں کی چاندی ہوگئی ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل خان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشیاءخورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا فور ی طور نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فعال اور قیمتوں میں استحکام لانے کے لئے اقدامات کریں

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*