پی سی بی کا زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا،جسکے مطابق تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گئے۔ 20 اکتوبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچے گی اور21 تا 27 اکتوبر کو مہمان ٹیم قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔یہ تینوں میچز ابتدائی طور پر ملتان میں شیڈول تھے تاہم لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر انہیں راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب راولپنڈی میں شیڈول تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی اب لاہور کے سپرد کردی گئی ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔نئے شیڈول کے مطابق 20 اکتوبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچے گی،21 تا 27 اکتوبر کو مہمان ٹیم قرنطینہ کی مدت اور پریکٹس لاہور میں کریگی۔جس کے بعد28 تا29 اکتوبرکو مہمان ٹیم پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کریگی ۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ چار نومبر کو مہمان ٹیم لاہور چلی جائے گی۔جہاں 5 تا6 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس کریگی جسکے بعد7،8اور 10نومبر کوٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گئے۔12نومبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم واپس ہرارے روانہ ہو جائیگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ لاجسٹک اور آپریشنل وجوہات کے سبب ملتان کا وینیو دستیاب نہیں تھا، لہٰذا ہم نے سیریز کے شیڈول کا دوبارہ جائزہ لیا اور ایک ایسا شیڈول ترتیب دیا ہے جو دونوں ٹیموں، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور دیگر متعلقہ حکام کے لیے موزوں ہے۔ ہم نومبر میں لاہور شہر میں متوقع سموگ کی صورتحال سے متعلق محکمہ موسمیات سے مسلسل رابطے میں رہیں گے اور اگر اس دوران کسی تبدیلی کی ضرورت پیش آئی تو اس پر غور کیا جائے گا۔راولپنڈی کی دستیابی سے واضح ہوتا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے میچوں کے انعقاد سے متعلق کوئی غیر یقینی نہیں اور پاکستان کوشش کرے گا وہ لیگ کا فاتحانہ آغاز کرکے زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرسکے۔پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )نے زمبابوے کیخلاف ہوم سیریز کیلئے نیا شیڈول جاری کر دیا،جسکے مطابق تینوں ون ڈے میچز راولپنڈی جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گئے۔ 20 اکتوبر کو زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*