وزیر اعلیٰ بلوچستان کا پنجگور سے زائرین کے اغواءکے واقعہ کا سخت نوٹس

Chief Minister Balochistan, Mir Jam Kamal

کوئٹہ(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے پنجگور کے علاقے عیسءسے زائرین کے اغواءکے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان اور انتظامیہ کو مغوی زائرین کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر اپنے مزموم مقاصد کے حصول اور بد امنی پیدا کرنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، تاہم یہ عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور انہیں جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا، وزیراعلیٰ نے پنجگور کی انتظامیہ اور پولیس کو ضلع میں حفاظتی اقدامات کو مزید موثر اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*