وائٹ ہاﺅس میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ ڈاکٹر نے بتادیا

واشنگٹن(شوبز ڈیسک)وائٹ ہاﺅس میں کورونا وائرس کیسے پھیلا؟ وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر فاوچی نے وجہ بتادی۔میڈیارپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے امریکی ماہر ڈاکٹر فاوچی نے 26 ستمبر کو ہونے والی وائٹ ہاوس کی تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاو والی سپر سپریڈر تقریب قرار دے دیا۔ڈاکٹر فاوچی نے ٹرمپ انتظامیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے جج نامزد کرنے والی تقریب کو کورونا وائرس کے پھیلاو کی بڑی تقریب قرار دیا ہے۔اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 26 ستمبر کی تقریب میں شرکت کرنے والے 11 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آچکا ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*