نمایاں بہتری محسوس کررہا ہوں، ٹرمپ وائٹ ہاﺅس میں بغیرماسک نمودار

واشنگٹن (م ڈ )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کروناکا شکار ہونے کے بعد پہلی مرتبہ عوام میں بغیر ماسک نمودار ہوئے ۔انھوں نے وائٹ ہاﺅس کی بالکونی سے جنوبی لان میں جمع اپنے سیکڑوں حامیوں کو مخاطب کیا ہے اور کہا ہے کہ میں نمایاں بہتری محسوس کررہا ہوں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے اپنی مختصر تقریر میں کہاکہ میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری قوم اس خوف ناک چائنا وائرس کو شکست سے دوچار کرنے والی ہے۔انھوں نے ایک مرتبہ پھر کروناوائرس کو چائنا وائرس کو قرار دیا ہے۔وائٹ ہاﺅس میں اکٹھے ہونے والے صدر ٹرمپ کے سیکڑوں حامیوں میں سے قریبا نصف نے ماسک پہن رکھے تھے اور نصف اس کے بغیر تھے لیکن انھوں نے کروناوائرس سے بچنے کے لیے بہت کم سماجی فاصلہ اختیار کررکھا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*