روہنگیا مہاجرین کو شہریت بنگلہ دیش دے، سعودی حکومت

Saudi Arabia

ریاض (م ڈ)سعودی عرب نے مبینہ طور پر بنگلہ دیش کو دھمکی دی ہے کہ سعودی عرب میں کئی دہائیوں سے مقیم 54ہزار روہنگیا مہاجرین کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی صورت میں ڈھاکا کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چالیس برس قبل سعودی عرب نے میانمار میں مظالم کا نشانہ بننے والے ہزاروں روہنگیا مہاجرین کو ملک میں پناہ دینے کی اجازت دی تھی۔ اب سعودی حکومت چاہتی ہے کہ بنگلہ دیش تقریبا 54000 ایسے روہنگیا مہاجرین کو بنگلہ دیش کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت دے، جو گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں مقیم ہیں۔سعودی عرب میں ایک طویل عرصے سے رہنے کے باوجود یہ روہنگیا مہاجرین بے وطن ہیں، یعنی وہ کسی بھی ملک کا پاسپورٹ نہیں رکھتے۔ یہاں تک کہ ان مہاجرین کے بچے جو سعودی عرب میں پیدا ہوئے تھے اور عربی زبان بولتے ہیں، انہیں بھی سعودی شہریت نہیں دی جاتی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*