بحیرہ جنوبی چین میں کشیدگی، چین نے بحری جہاز اور طیارے روانہ کر دیئے

america china trade war

بیجنگ(م ڈ)بحیرہ جنوبی چین میں متنازعہ جزائر کے پاس سے ایک امریکی بحری بیڑے کے گزرنے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین نے اس بحری بیڑے کے تعاقب میں ہفتے کو اپنے بحری جہاز اور طیارے روانہ کر دیے۔ چینی پیپلز لبریشن آرمی نے الزام لگایا کہ امریکی بحری بیڑا پاراسیل جزائر کے پاس چینی سمندری حدود میں داخل ہوا۔ علاقائی کمان کے سربراہ نے امریکا کو خبردار کیا کہ وہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سے پرہیز کرے۔ واضح رہے کہ بیجنگ حکومت بحیرہ جنوبی چین کے بیشتر حصے پر ملکیت کا دعوی کرتی ہے جبکہ اس خطے میں کئی جزائر پر تائیوان، فلپائن، برونائی، ویت نام اور ملائیشیا کا بھی دعوی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*