پی ایس ایل میچز ،ملتان انتظامیہ نے پی سی بی کو کروڑوں کا بل بھیج دیا

PSL5

ملتان(سپورٹس ڈیسک)کمشنر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پی ایس ایل کے دوران ہونے والے اور زمبابوے کے خلاف آئندہ سیزیز کیلے اخراجات کی ادائیگی کا مطالبہ کر دیا۔ کمشنر ایڈمنسٹریٹر میٹروپولٹن کارپوریشن نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو 15کروڑ 17لاکھ سے زائد کا بل بھیج دیا، پی سی بی کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق ملتان کارپوریشن نے پی ایس ایل میچز کے دوران اسٹیڈیم روٹ پر لائٹنگ ، پارکنگ ، جنریٹرز اور دیگر انتظامات کے لیے رقم خرچ کی جبکہ میٹروپولٹن کارپوریشن نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے میچز کے ملتان میں انعقاد کے لیے بھی 20کروڑ روپے فنڈز مانگ لیئے ، مراسلے میں کہا گیا کہ رواں ماہ کے دوران ملتان میں انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کے لیے فوری رقم کی ادائیگی کی جائے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*