وفاقی کابینہ کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی، ذرائع کے مطابق نیب کی سفارش پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا جب کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی۔جن افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز، رابعہ عمران، جویریہ علی، نثار احمد، علی احمد خان، ظاہر نقوی، قاسم قیوم، راشد کرامت اور فضل داد عباسی سمیت شعیب قمر شامل ہیں۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر نیب نے صدر مسلم لیگ (ن)شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا جس کے بعد احتساب عدالت نے انہیں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*