نیشنل ٹی ٹوئنٹی ، ناردرن کو سنٹرل پنجاب نے 8وکٹوں سے شکست دیدی

National-T20-Cup-2020

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دفاعی چیمپین ناردرن کی فتوحات کو بریک لگ گئی ، ہوم گراو¿نڈ پر سنٹرل پنجاب نے 8وکٹوں سے شکست دیدی۔فہیم اشرف کی شاندار آلراو¿نڈر کارکردگی اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ پر سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔کپتان بابراعظم نے 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 اورفہیم اشرف نے 52 رنز بنائے ۔جمعہ کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں ناردرن کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ملتان لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ناردرن کی بیٹنگ لائن اپ ایونٹ میں پہلی بار مشکلات کا شکار نظر آئی۔ فہیم اشرف کی تباہ کن باو¿لنگ کی بدولت ناردرن کی ابتدائی 4 وکٹیں محض 52 رنز پر گرچکی تھیں جس کے بعد آصف علی اورشاداب خان کی 87 رنز کی شراکت کی مدد سے ناردرن نے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ آصف علی نے 5 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 67 جبکہ شاداب خان نے 39 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 18 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کپتان بابراعظم 52 گیندوں پر 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 86 جبکہ 26 گیندوں کا سامنا کرنے والے فہیم اشرف 52 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ آلراو¿نڈر کی برق رفتار اننگز میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اوپنرز کامران اکمل 21 اور عبداللہ شفیق 3 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔شاداب خان نے 2وکٹیں حاصل کیں۔فہیم اشرف نے کہا کہ وہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت عرصے سے ایک اچھی آلراو¿نڈ کارکردگی کے منتظر تھے جو بالآخر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں انہیں نصیب ہوئی۔ آلراو¿نڈر نے کہا کہ بیٹنگ میں بابراعظم نے کریز پر ان کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور کپتان ایک حکمت عملی کے تحت مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں تھے، جس سے کامیابی حاصل کرنے میں بہت مدد ملی۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دفاعی چیمپین ناردرن کی فتوحات کو بریک لگ گئی ، ہوم گراو¿نڈ پر سنٹرل پنجاب نے 8وکٹوں سے شکست دیدی۔فہیم اشرف کی شاندار آلراو¿نڈر کارکردگی اور بابراعظم کی عمدہ بیٹنگ پر سنٹرل پنجاب نے 166 رنز کا ہدف 17 اوورز میں محض 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*