سعودی عرب ، کھجور کا دنیا کا سب سے بڑا باغ گینز بک میں شامل

Dry Dates

ریاض (م ڈ)سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ گینز بک نے الاحسا کو دنیا کے سب سے بڑے کھجوروں کے باغ کے طور پراپنے ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔ سعودی عرب کی معیاری کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں شہزادہ بدر بن عبداللہ نے الاحسا میں کھجوروں کے درختوں پر مشتمل تصاویر بھی پوسٹ کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ کھجوروں کے اس تا حد نگاہ پھیلے نخلستان کوعالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں کھجور کا سب سے بڑا نخلستان الاحسا نخلستان ہے۔ یہ مملکت سعودی عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے جس میں 25 لاکھ سے زیادہ کھجور کے درخت موجود ہیں۔ اس باغ کو ملنے والی آب وہوا اور پانی نے اس کی افادیت اور بڑھا دی ہے کیونکہ یہ باغ اپنی مخصوص آب وہوا کی وجہ سے پورا سال پھل دیتا ہے۔ کجھوروں کا یہ نخلستان تقریبا 85.4 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ الاحسا کے نخلستان کو اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت میں کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*