دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلاﺅ میں دوبارہ تیزی ،ایران میں 239ہلاکتیں

نیویارک (م ڈ)دنیا بھر کو کووڈ 19 کی دوسری لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیاہے دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلاﺅ میں دوبارہ تیزی آگئی جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے جبکہ برطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی، ارجنٹینا اور چیک ریپبلک بھی شدید متاثرہورہے ہیں ، عالمی سطح پر شادیوں اور سماجی تقریبات اور عوامی اجتماعات پر پھر سے پابندیاں شروع کردی گئیں،سائنس دانوں نے شہریوں کو مکمل احتیاطی تدابیر اپنانے اورایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کی تجویز دی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے عفریت نے پھر سر اٹھالیا، دنیا کے کئی ممالک میں وبا کے پھیلاﺅ میں دوبارہ تیزی آگئی جس کے بعد صرف ایران میں ایک دن میں 239 افراد کورونا کی بھینٹ چڑھ گئے ،بھارت میں کرونا کی شدت میں کمی کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے ،بھارت میں کورونا سے ہلاکتیں ایک لاکھ سے تجاوز کی گئیںبرطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی، ارجنٹینا اور چیک ریپبلک بھی شدید متاثرہورہے ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*