اقتصادی استحکام ملک کی مضبوطی کےلئے ضروری ہے،سینیٹر شبلی فراز

Shibli Faraz

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی سر گرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے، اقتصادی استحکام ملک کی مضبوطی کےلئے ضروری ہے، معاشی ترقی کےلئے برآمدات میں اضافے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، عوامی خوشحالی اور مسائل کے حل کےلئے اداروں کا استحکام ضروری ہے۔جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں معاشی سر گرمیوں کا فروغ اور کاروبار دوست ماحول کی فراہمی ترجیح ہے، اقتصادی استحکام ملک کی مضبوطی کےلئے ضروری ہے، معاشی ترقی کےلئے برآمدات میں اضافے کےلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کمی کے ساتھ درآمدات میں بھی کمی کی ہے، معاشی کمزوریوں کے خارجہ محاذ پر اثرات مرتب ہوتے ہیں، ملک کا مثبت تشخص ااگر کرنے میں ادب اور فنون لطیفہ کا اہم کردار ہے، تخلیص صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، عوامی خوشحالی اور مسائل کے حل کےلئے اداروں کا استحکام ضروری ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*